پاکستان کے معاشی حالات جلد مستحکم ہو جائیں گے: عارف سندھیلہ

Oct 14, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ پاکستان میں توانائی اور شاہراہوں کے میگا منصوبے، یونیورسٹیوں و صحت کے اداروں کا قیام، صحت کارڈ کا اجراء، میٹرو بس اور اوررنج ٹرین کی تکمیل سمیت دیگر مثالی عوامی خدمات (ن) لیگ کی قیادت کا اعزاز ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ بیرونی دنیا بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہی ہے۔ پاکستان کے معاشی حالات عنقریب مستحکم ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے میں حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں