امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کا ہزاروں ملازمین برطرف کرنے کا اعلان

واشنگٹن (این این آئی) ہوائی جہاز بنانے والی امریکی کمپنی بوئنگ نے اپنے ملامین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا، طیارہ ساز کمپنی ایک ماہ سے جاری ہڑتال کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہوگئی۔بوئنگ کے چیف ایگزیکٹیو کیلی آرٹبرگ نے ملازمین کے نام ایک ای میل پیغام کے ذریعہ گزشتہ کئی سالوں سے مالی مشکلات سے دوچار کمپنی کے تقریبا 10 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر ہونے والی اس چھانٹی میں ہر سطح کے ملازمین یعنی ایگزیکٹیوز، منیجر سے لے کر تمام شعبہ جات کا عملہ کے افراد شامل ہوں گے۔اورٹبرگ نے کہا کہ ہمیں اپنی مالی حقیقت اور ترجیحات کو اور زیادہ بڑھانے کے لئے اپنے کاموں میں تبدیلی کرنی ہے۔ آئندہ چند ماہ میں ہم ملازمین کی تعداد میں تقریبا 10فیصد کمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔بوئنگ کمپنی کے اس فیصلے سے تقریبا 17 ہزار ملازمین کو اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑیں گے کیونکہ 10 فیصد کی کٹوتی تقریبا 17 ہزار ملازمتوں کے برابر ہے۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کیلی آرٹبرگ نے اپنی ای میل میں اسلحہ اور فوجی سامان بنانے والے کاروبار میں خسارہ کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن