اسلام آباد (این این آئی) ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کی جو کہ قابل ستائش ہے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین شاہجہان ملک نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں چاول کی برآمدات کا ہدف 5 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا۔ جدید بیجوں کی تحقیق اور معیاری زرعی طریقوں کے فروغ پر مبنی جامع حکمت عملی تیار ہوگی۔ پاکستان کا باسمتی چاول عالمی منڈی میں اعلیٰ معیار کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی اور عالمی شراکت داری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان نے 6 ملین ٹن سے زائد چاول کی مختلف اقسام برآمد کیں جن کی وجہ موزوں موسمی حالات اور زرعی وسائل کی بھرپور دستیابی ہے۔