لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کی بوگی ایک سائیڈ پر جھک گئی

 لاہور(نیٹ نیوز)  اسلام آباد سے لاہور آنے والی اسلام آباد ایکسپریس کی ایک مسافر بوگی وزیر آباد کے قریب تیز رفتاری اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک سائیڈ پر جھک گئی۔ جس کی وجہ سے مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔مسافروں کا کہنا ہے ریلوے انتظامیہ کی بڑی غفلت یا تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا  جس کہ وجہ سے اسلام آباد ایکسپریس کو یہ نقصان پہنچا۔ مسافروں نے بتایا تیز رفتاری کے باعث بوگی جھکنے کے بعد ٹرین کو وزیرآباد سٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ ریلوے انتظامیہ مسافروں کو کچھ بتانے سے قاصر رہی۔

ای پیپر دی نیشن