اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، غلط رپورٹنگ ہو رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لئے بانی پی ٹی آئی کی صحت اہم ہے۔ جیل کے اندر سے عجیب و غریب خبریں آ رہی ہیں۔ ایک جلسے کی وجہ سے جیل کھلوا سکتے ہیں تو کانفرنس کی وجہ سے ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔ ہماری ملاقات کروا دیں تو کوئی احتجاج نہیں ہو گا۔ دو ہفتے سے وکلاء اور فیملی ممبرز تک کو ملنے نہیں دیا گیا۔ بانی سے ڈاکٹرز کی ملاقات نہیں کرائی جا سکتی، ہمارا قیام شنگھائی تعاون کانفرنس کے خلاف نہیں ہے۔ آئینی ترمیم سے متعلق جن سے رابطہ ہے ان کی رائے کا احترام ہے۔ جن سے ہمارا رابطہ ہے ان سے ن لیگ، پی پی والے بھی مل رہے ہیں۔ ن لیگ اور پی پی تک ہمارا موقف پہنچنا چاہئے تاکہ معاملہ ختم ہو احتجاج کے ذریعے ہم اپنا پوائنٹ رجسٹر کرانا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے دور میں بلاول بھٹو سندھ سے ریلی لے کر نکلے تھے۔ سنگجانی جلسہ ملتوی کرنے کے لئے جیل صبح سات بجے کھل جاتی ہے۔ ہم نے اپنے پنجاب کے احتجاج کے بعد اسلام آ باد جانا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور ڈاکٹرز کہہ دیں وہ ٹھیک ہیں معاملہ ختم ہو جائے گا۔