شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے شنگھائی کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کی کال کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کا بانی پاکستان کے خلاف گھنائونی سازش کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج سے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد پر دوبارہ یلغار ملک کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ کوئی بھی محب وطن سیاستدان یا سیاسی جماعت شنگھائی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کا اعلان نہیں کر سکتی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اختر اقبال ڈار نے کہا کہ 9مئی کے کرداروں کو اگر سخت سزائیں ملتیں تو آج کسی کو جرات نہ ہوتی۔
احتجاج سے دنیا میں پاکستان کا وقار مجروح ہو سکتا ہے: اختر اقبال ڈار
Oct 14, 2024