لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے 5 آئی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اس اقدام سے ہونیوالی اربوں روپے کی بچت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے مختص کیا جائے۔حکومت دیگر آئی پیز کے ساتھ بھی معاہدوں پر نظر ثانی کرے جن میں غریب عوام کے مفاد کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ معیشت کو تحرک دینے کیلئے تاجروں کو بھی مراعات اور سہولیات دینا نا گزیر ہے۔ حکومت بجلی کے شعبے میں ہونیوالے نقصانات کو کم کرے جن کی وصولی عوام سے کی جارہی ہے۔ صنعتوںکے ساتھ تاجروں کو بھی بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔ حکومت کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے پیدا کرے اور اس کے علاوہ بھی بڑے ڈیمز بنائے جائیں کیونکہ ہم ہر سال اربوں روپے کا پانی سمندر میں پھینک کر ضائع کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 5آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے سے صارفین کو 60 ارب روپے جبکہ حکومت کو 411 ارب روپے تک کی سالانہ بچت ہو گی۔
5 آئی پیز کیساتھ معاہدے ختم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں:اشرف بھٹی
Oct 14, 2024