لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عتیق الرحمن اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے 3 روزہ عالمی نمائش کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایک تخمینے کے مطابق حالیہ نمائش کے انعقاد سے قالینوں کی برآمدات میں 15 سے 20 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی بھرپور شرکت انتہائی حوصلہ افزا ہے ، بھرپور تعاون دینے پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے شکر گزار ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں اس تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے حال ہی میں لاہور میں منعقدہونیوالی عالمی نمائش کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ،کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان ، سینئر مرکزی رہنما عثمان اشرف ،میجر (ر) اختر نذیر، سعید خان ، شاہد حسن شیخ، سعد الرحمان ، عمیر عثمان ، فیصل سعید خان ،محمود احمد، بلال احمد بٹ، احمد عرفان، محمد جعفر خالد، قمر ضیا ء ، شیخ عامر خالد ، عثمان رشید ،علی احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔