لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے 2 مرکزی عہدیدار مستعفی ہوگئے۔ چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا اور نائب امیر میاں منظور احمد مستعفی ہوگئے۔ مشترکہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا۔ میاں منظور احمد اور چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم سے اختلافات پر احتجاجاً استعفیٰ دیا۔ کاشف رندھاوا نے کہا ہم کسی فرقہ وارانہ اور گروہی نسبت کے بغیر صرف اور صرف قرآن وسنت کی نشرواشاعت کیلئے کام کریں گے۔عنقریب اپنے دوستوں کیساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔