5سال کیلئے جے یو آئی پنجاب  کی صوبائی مجلس عاملہ کا اعلان 

 ( خصوصی نامہ نگار ) جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں اور صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار نے باہمی مشاورت سے آئندہ 5 سال کیلئے جے یو آئی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق مولانا محب النبی، مولانا فضل الرحمان درخواستی، مفتی مظہر اسعدی اور قاری سیف اللہ سیفی صوبائی سرپرست ہونگے۔ مولانا محمد صفی اللہ، سید زکریا شاہ، علامہ یحییٰ عباسی اور مولانا جمال عبدالناصر نائب امراء ہونگے۔ جبکہ نور خان ہانس، مولانا سعید الرحمن سرور، مفتی شاہد مسعود، اور مولانا عامر فاروق عباسی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہونگے۔ حافظ غضنفر عزیز سیکرٹری اطلاعات، حافظ محمد تنویر سیکرٹری مالیات، مولانا عبدالمجید توحیدی سالار اور اسید الرحمن خواجہ ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن