غیر مستحکم ماحول میں عوام دشمن مافیا متحرک ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، متعدد دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ملکی غیر مستحکم ماحول میں عوام دشمن مافیا ناجائز منافع خور ، ذخیرہ اندوز سمگلر پوری طرح متحرک ہیں اور اپنی تجوریاں بھرنے میں لگے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن اپنی لڑائیوں میں مصروف ہے۔ ان عناصر کی بیخ کنی کیلئے کسی کے پاس فرصت نہیں ہے اور وہ اپنی من مانی کر رہے ہیں۔  یہ حالات وطن عزیز کو کسی بڑے سانحے سے دوچار کر سکتے ہیں۔ نیشنل سکیورٹی کونسل اس کا فوری ادراک کرے۔ اس ملک دشمن مافیا کو حکومتی عہدیداروں کی مدد حاصل ہے اور یہ سب کچھ باہمی طور پر مل جل کر ہو رہا ہے۔ ملک میں ہر استعمال کی چیزدسترس سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ آنیوالے حالات کیلئے خود کو تیار کریں اور نئی نسل کو بہتر اور اچھے انداز میں تربیت کریں ورنہ حالات تیزی سے خرابی کی طرف گامزن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن