لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اپنے صارفین کو سینکڑوں تھری فیز میٹر جاری  

Oct 14, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو سینکڑوں تھری فیز میٹر جاری کر دیئے گئے ۔ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعداد وشمار کے مطابق کمپنی نے رواں سال مجموعی طور پر 1910تھری فیز میٹرز جاری کیے ہیں، 320 نئے کنکشنز جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1590خراب ہونیوالے میٹرز کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ فرسٹ سرکل میں 51میٹرز تبدیل جبکہ 8نئے میٹرز جاری کیے گئے ہیں۔ سیکنڈ سرکل میں 437میٹرز کو تبدیل جبکہ 57نئے میٹرز جاری کیے گئے ہیں۔ تھرڈ سرکل میں 65میٹرز تبدیل جبکہ16نئے میٹرز جاری کیے گئے ہیں۔ فورتھ سرکل میں 89میٹرز تبدیل جبکہ 4نئے میٹرز جاری کیے گئے ہیں۔ پانچویں سرکل میں 496میٹرز تبدیل جبکہ179نئے میٹرز جاری کیے گئے ہیں۔چھٹے سرکل میں 128میٹرز تبدیل جبکہ5نئے میٹرز جاری کیے گئے ہیں۔ ساتویں سرکل میں 155 میٹرز تبدیل جبکہ3نئے میٹرز جاری کیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں