لاہور( خصوصی نامہ نگار ) حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کی 2روزہ72 سالہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ آخری دن حمایت از مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے کہا قرآن مجید ہر مسئلے میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ قرآن کو چھوڑنے کی وجہ سے فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کی مدد نہیں کی جارہی۔ انقلابِ اسلامی ایران نے اہل تشیع کو عزت بخشی ہے۔ ایران نے قرآنی احکامات کو نافذ کیا ہے۔ رہبر معظم آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای نے ایران میںنماز باجماعت اور قرآن مجید کو فروغ دیا۔ جامعہ المنتظر کے زیراہتمام42 مدارس پاکستان میں چل رہے ہیں۔حوزہ علمیہ کے پرنسپل مولانا صفدر حسین نجفی نے قومی امور میں بہت کام کیا۔ ملی قیادت اور تنظیموں کی سرپرستی کرنے والے تھے۔
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر کی 2روزہ72 سالہ تقریبات اختتام پذیر
Oct 14, 2024