شنگھائی سمٹ کے دوران احتجاج کا کوئی جواز نہیں: شوکت ورک 

 لاہور(نیوز رپورٹر)ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کے آتھر،بانی ٹرسٹی اورجنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا شنگھائی سمٹ کے دوران احتجاج کا کوئی جواز اور یہ ہرگز جائز نہیں۔ قوم کی دعاؤں کے نتیجہ میں یہ امیداورنوید سے بھرپور دن آیا ہے۔ قومی معیشت کیخلاف کسی قسم کی سیاسی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔معاشی استحکام مادروطن پاکستان کی دہلیز تک آپہنچا ہے، کسی شخصیت یاجماعت کو شنگھائی سمٹ بلڈوز کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اگرکسی سیاسی جماعت کیلئے احتجاج کرنابیحد ضروری ہے تواس صورت میں اسلام آباد کی بجائے کسی دوسرے شہریا دن کاانتخاب کیاجائے۔ شنگھائی سمٹ کے روز پورا پاکستان میزبان ہوگا۔ بیرون ملک سے آنیوالی حکمران شخصیات کو صمیم قلب سے خوش آمدیدکہاجائے۔ سیاسی قائدین اورکارکنان سیاست نہیں ریاست اوراس کے قومی مفادات کومقدم رکھیں۔ کسی بھی حکومت کیساتھ اختلافات یاتنازعات کی سزا ریاست کونہیں دی جاسکتی۔

ای پیپر دی نیشن