موجودہ جمہوریت ملک وقوم کیلئے وبال جان بن چکی ہے:عبد الغفار روپڑی  

Oct 14, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) موجودہ جمہوریت ملک وقوم کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔ ملک میں سیاسی انتشار سے معیشت تباہی ہو چکی ہے۔ عالم اسلام کے مسائل کا حل مضبوط اتحاد میں ہے۔ یہ بات جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے مختلف جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ عبد الوحید روپڑی، مولانا امجد اقبال گھمن، قاری محمد فیاض اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ احتجاج سے ذلت ورسوائی ہو ہورہی ہے۔ عوام بیروزگاری اور بھوک وافلاس کا شکار ہو چکے۔ ملکی معیشت حکومت اور سیاستدانوں کے انتشار کی وجہ سے تباہ ہوچکی۔ ایسے وقت میں حکومت اور سیاستدانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں۔ ووٹ عوام اپنے ملک میں مضبوط جمہوری حکومت کی تشکیل کیلئے دیتے ہیں جیسے حکومت بنتی ہے۔ یہ لوگ اپنے عوام پر ناجائز ٹیکسوں کی بھرمار کرکے انکو خود کشیوں پر مجبور کر دیتے ہیں۔

مزیدخبریں