سبزہ زار کے مکین سردیوں کی آمد سے پہلے ہی سوئی گیس سے محروم  

Oct 14, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) محکمہ سوئی گیس نے ایل ڈی اے کی رہائشی سکیم سبزہ زار کے مکینوں کو سردیوں کی آمد سے پہلے ہی سوئی گیس سے محروم کر دیا ہے۔ سبزہ زار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سعید آسی، سیکرٹری جنرل محمد افضل خاں اور نائب صدر حاجی محمد ارشد نے مشترکہ بیان میں سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کو متوجہ کیا ہے کہ سبزہ زار سکیم کے مکینوں کو گذشتہ ایک ماہ سے سوئی گیس کی فراہمی کے متعینہ اوقات میں بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی۔ جس کے باعث اس رہائشی سکیم کے مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور ان پر گیس کے بلوں کے علاوہ گیس سلنڈرز کا بھی اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔ انہوں نے سوئی گیس کے متعلقہ حکام سے اس امر کا تقاضہ کیا کہ سبزہ زار سکیم کیلئے سوئی گیس فی الفور بحال کی جائے  بصورت دیگر سبزہ زار سکیم کے مکین احتجاج کیلئے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے اور سوئی گیس کے آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں