مسلمان حکمران متحد نہ ہوئے تو اسرائیل ناپاک عزائم کیلئے ہر ملک کو نشانہ بنائیگا:عبد الوحید شاہد روپڑی 

Oct 14, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی ناظم اعلیٰ سلمان شاکر سمیت دیگر نے کہا مسلمان حکمران متحد نہ ہوئے تو اسرائیل اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے ہر ملک کو نشانہ بنائے گا اور ہم خاموش تماشائی بنے اپنے ممالک کی تباہی کا نظارہ کرتے رہیں گے۔ کب تک ہم فرقوں اور مسلکوں کی سیاست سے جان چھڑائیں گے۔ ہمیں کتاب وسنت کی بنیاد پر متحد ہونا ہوگا۔ علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اقوام متحدہ میں جذباتی تقریروں کا فلسطین، کشمیر، شام، لبنان کے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں