خواجہ سلمان رفیق کی  چلڈرن ہسپتال آمد،دعا فاطمہ کی عیادت،سہولیات کا جائزہ لیا 

Oct 14, 2024

لاہو(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق چلڈرن ہسپتال لاہور پہنچ گئے۔ اس موقع پر ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ٹیپو سلطان، اسسٹنٹ پروفیسر وجیہ الرحمن، اے ایم ایس اسد زین اور ڈی ایم ایس عدن موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بہاول نگر سے آئی 4 سالہ بچی دعا فاطمہ کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے تبادلہ خیال کیا۔ پروفیسر ٹیپو سلطان نے اس حوالہ سے وزیر صحت کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا چلڈرن ہسپتال لاہور میں بچوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکومت پنجاب چلڈرن ہسپتال میں بچوں کے علاج و معالجہ کی سہولیات میں مزید اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزیدخبریں