لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے دربار حضرت شاہ صادق نہنگ کے دورے کے موقع پر دربار پرجاری ترقیاتی سکیم کی جلد تکمیل، کنزرویشن و ریسٹوریشن کے معیار اور وقف اراضی کے محصولات کو محکمانہ نیٹ میں فوری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا دربار سے منسلک 6 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی کا طویل عرصے سے مختلف قانونی چارہ جوئیوں میں الجھا رہنا محکمے کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے زونل ناظم اور متعلقہ منیجر کو ہدایت کی کہ معاملہ کا جلد از جلدمحکمہ کے حق میں فیصلہ کو ممکن بنایا جائے تاکہ وقف املاک کی حفاظت کو لازم بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا اوقاف خود انحصاری اور کفایت شعاری کا بہترین ماڈل ہے جو اپنے وسائل سے اپنا بجٹ تشکیل دیتا ہے اور حکومت کیلئے بوجھ کی بجائے اس کا ایسڈ اوراثاثہ ہے۔ اس موقع پرمنیجر اوقاف محمد صدیق و محکمہ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا محکمہ اوقاف درباروں کی تزئین و آرائش کیساتھ ریونیو کے حصول کیلئے کمرشل پراجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔
اوقاف خود انحصاری اور کفایت شعاری کا بہترین ماڈل ہے:طاہر رضا بخاری
Oct 14, 2024