اہم شاہراہوں پیچ ورک کیلئے طاہر فاروق کا مختلف علاقوں کا دورہ، ٹیپا ٹیمیں متحرک  

Oct 14, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر) وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر شہر کی اہم شاہراہوں پیچ ورک کیلئے ایل ڈی اے، ٹیپا ٹیمیں متحرک ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چھٹی کے روز مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ملتان روڈ، سبزہ زار، شالیمار لنک روڈ اور جیل روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹیپا کی جانب سے جاری پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے جاری پیچ ورک کاموں بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں ٹیپا اور ایل ڈی اے کی 12 ٹیمیں مختلف علاقوں میں کام کر رہی ہیں۔ٹیمیں دن اور رات 2 شفٹوں میں سڑکوں پر پیچ ورک کر رہی ہیں۔ طاہر فاروق نے کہا ٹیپا اور ایل ڈی اے ٹیموں نے مجموعی طور پر 950 سے زائد مقامات پر پیچ ورک اور گڑھوں کو کلیئر کیا ہے۔پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کی 95 مین شاہراہوں پر پیچ ورک مکمل کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے ٹیمیں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے روڈ، بی او آر، غزن روڈ، خیابان فردوسی اور گلبرگ کے مختلف بلاکس میں پیچ ورک کر رہی ہیں۔ٹیپا ٹیمیں ملتان روڈ، سبزہ زار، جیل روڈ، شالیمار لنک روڈاور ایجرٹن روڈ پر پیچ ورک کے کام کر رہی ہیں۔سڑکوں سے گڑھے کلیئر کرنے سے ٹریفک کی روانی بہتر اور شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔

مزیدخبریں