لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر 3 روزہ لاہور یوتھ فیسٹیول 7 سے 9 نومبر تک منعقد ہوگا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فیسٹیول کی سرگرمیوں اور انہیں مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کے طریقے کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے یوتھ فیسٹیول کا لوگو آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، گیریژن یونیورسٹی اور لاہور سکول آف اکنامکس کا وزٹ کرے گا۔ لوگو کا ٹور 15، 16 اور 17 اکتوبر کو بھی جاری رہے گا۔