اوپن مارکیٹ میں گھی  10سے 50روپے کلو  تک مہنگا 

Oct 14, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر+نیوز رپورٹر) اوپن ماریٹ میں گھی کی قیمتوں میں 10سے 50روپے تک اضافہ ہو گیا۔درجہ سوم کا گھی 50روپے اضافے سے440 روپے فی کلو ،درجہ دوم گھی 20روپے اضافے سے470 روپے جبکہ درجہ اول کا گھی 10روپے اضافے سے515روپے کلو ہو گیا۔ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ گھی ملز مالکان کا کہنا ہے گھی کی قیمتوں میں اضافہ مارکیٹ میں عدم استحکام کی وجہ سے ہو سکتا ہے ، گھی ملوں کی طرف سے قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں۔

مزیدخبریں