اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گوا کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق نائب چینی وزیراعظم ووبانگ گوا پاکستان کے مخلص دوست تھے۔ اتوار کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر ملکت نے کہا کہ ووبانگ گوا نے پاک چین تعلقات مضبوط بنانے میں قابل تعریف کردار ادا کیا۔ اتوار ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی سی پی سی کے قابل رہنما اور پاکستان کے سچے دوست تھے۔ جنہوں نے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدریاں آنجہانی کے خاندان اور چینی عوام کے ساتھ ہیں۔