لاہور سمیت صوبہ بھر میں دوہرے یا زائد قتل کے 245 ملزم گرفتار

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سنگین جرائم کی سرکوبی کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں رواں سال پولیس ٹیموں نے ڈکیتی، قتل، ریپ اور اغوا سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہزاروں ملزمان گرفتار کئے ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میںدوہرے یا زائدقتل کے 245 ملزمان گرفتار کئے گئے، ڈکیتی/ رابری معہ قتل کے 245 ملزمان ، گینگ ریپ کے 1198، زیادتی معہ قتل کے 6 ملزمان گرفتار کئے۔ پولیس ٹیموں نے اغوا برائے تاوان کے 112 ملزمان ، بچوں کے ساتھ بد فعلی میں ملوث 2069 جبکہ بچوں کو لاپتہ اور اغوا میں ملوث 1016 ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ صوبائی دارالحکومت میں  پولیس ٹیموں کا سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور سینکڑوں ملزمان گرفتار کئے گئے جن میں ڈبل یا زائد مرڈر کے 14، ڈکیتی معہ قتل کے 19 ملزمان ، گینگ ریپ کے 41 ، بچوں کیساتھ زیادتی کے 180 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں اغوا برائے تاوان کے 6 بچوں کے لاپتہ و اغوا میں ملوث 352 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین جرائم میں مزید کمی کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھنے حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز سنگین و منظم جرائم کی سرکوبی کیلئے کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔ عادی و پیشہ ور مجرمان کو موثر انویسٹی گیشن، بروقت چالاننگ سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں اور کارکردگی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن