لاہور(سپورٹس رپورٹر) بیلا روس کی آرینا سبالینکا وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ تین مرتبہ جیتنے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں ۔ 26سالہ کھلاڑی نے فائنل میں میزبان ملک چین کی زنگ چن ون کو سخت مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی ۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ تین ‘پانچ سات اور چھ تین رہا ۔