لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی موجودہ صورتحال پر مایوس ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے قریبی دوستوں سے گفتگو میں ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان فاسٹ بائولر وائٹ بال کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔24 سالہ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے 31 ٹیسٹ میں 116 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔