بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سرفراز احمد ٹیسٹ سیریز سے آؤٹ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچوں کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جو بالترتیب 15 اور 24 اکتوبر کو ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔دوسرے ٹیسٹ سے بابر اعظم، فاسٹ بائولر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا، سکواڈ میں کپتان شان مسعود ، سعود شکیل ، عبداللہ شفیق ، عامر جمال شامل ہیں۔ حسیب اللہ ،کامران غلام ، مہران ممتاز ، میر حمزہ ، محمد علی بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔16 رکنی سکواڈ کا محمد ہریرہ ، محمد رضوان ، نعمان علی ، صائم ایوب ، ساجد خان، زاہد محمود اور سلمان علی آغا بھی حصہ ہیں۔انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے سرفراز احمد کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بائولنگ ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی ۔ خامیوں کو دور کرنے کیلئے کوچز نے ٹپس دیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن