لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی انتظامیہ عثمان واہلہ سے ناراض تھی۔ عثمان واہلہ کی جگہ سابق کرکٹرکی تقرری کی جائیگی۔ عثمان واہلہ نے سوشل میڈیا پر وہاب ریاض کو جواب دیا تھا۔ وہاب ریاض چند ہفتے پہلے تک پی سی بی کنسلٹنٹ تھے۔سوشل میڈیا پر ایک پروگرام میں وہاب ریاض نے اسامہ میر کو این او سی نہ دینے پر عثمان واہلہ کو کھری کھری سنائی تھیں، انہوں نے کہا تھا کہ اسامہ میر نے این او سی کیلئے متعدد بار عثمان واہلہ سے رابطہ کیا تاہم عثمان واہلہ نے اسامہ میر کی درخواست کو نظر انداز کیا۔وہاب ریاض کے الزام پر عثمان واہلہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اسامہ میر سے اس حوالے سے بات ہوئی اور وہ یکطرفہ الزامات کی تردید کرتے ہیں۔