ماہ نور‘مہوش نے ہنگری جونیئر اوپن سکواش کے ٹائٹل جیت لئے

Oct 14, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سے تعلق رکھنے والی بہنوں نے ہنگری جونیئر اوپن سکواش میں اپنی اپنی کیٹیگریز کے ٹائٹل جیت لیے۔ہنگری جونیئر اوپن سکواش انڈر 13 کے فائنل میں ماہنور علی نے ٹاپ سیڈ ہنگری کی پلیئر کو شکست دی، ہنگری کی پلیئر کرسٹینا کن ماہنور علی کیخلاف بے بس دکھائی دیں۔پاکستانی پلیئر نے مقابلہ 11 ایک، 11 ایک اور 11 صفر سے اپنے نام کیا۔ماہنور کی بڑی بہن مہوش نے بھی ہنگری جونیئر میں انڈر 17 ٹائٹل جیتا، مہوش نے ٹاپ تھری کے گروپ کے دونوں میچز جیت کر ٹائٹل جیتا۔ٹاپ تھری کے دوسرے میچ میں مہوش نے ہنگری کی تمارا پیسکاریسکو کو شکست دی، مہوش نے اپنا آخری میچ 11۔5، 11۔2 اور گیارہ۔2 سے جیتا۔ٹاپ تھری کے پہلے میچ میں مہوش نے سیکنڈ سیڈ بریگیٹا کوواکس کو شکست دی تھی،مہوش علی نے اس سے قبل گروپ سی کے دونوں میچز بھی با آسانی جیتے تھے۔ماہنور اور مہوش کی بہن سحرش بھی انڈر 15 کا فائنل کھیلیں گی۔

مزیدخبریں