سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) تترانوالہ میں مقدمہ درج کرانے کی رنجش پر عابد گھمن اور اسکے بیٹوں نے بابر شاہ وغیرہ پر فائرنگ کردی۔ بابر شاہ وغیرہ نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں گھمن گروپ کے عابد گھمن اور اسکے بیٹے ثاقب، عاطف اور ہاشم جبکہ شاہ گروپ کے بابر شاہ وغیرہ و راہگیر عمران شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،9افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔