شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے تحصیل صدر وسابق سٹی ناظم ملک حبیب سلطان کھوکھرنے کہا کہ ملک میں انتشار کو ہوا دینے کی کوششیں کرنے والوں کو ماضی کی طرح اب بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ملک کے عوام بھی محب وطن اور جانثار ہیں جن کی وفاداری پر شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں چندمٹھی بھر عناصر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے پاکستان ہم سب کا وطن ہے جس کا تحفظ ہر فرد کو جان سے بڑھ کر عزیز ہے اسلام کے نام پرحاصل کئے گئے اس وطن عزیز کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کرنے والوں کو نشان عبرت بنانا تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے۔