قصور: پلس پراجیکٹ کے  حوالے سے جائزہ اجلاس

Oct 14, 2024

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر کے زیر صدارت پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور رانا موسیٰ طاہر کے زیر صدارت پنجاب اربن لینڈ سسٹم انہانسمنٹ (پلس) پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انور، انچارج اراضی ریکارڈ سینٹرز‘ریونیو افسران‘ پٹواریان و پلس ٹیم کے نمائندگان نے شرکت کی۔

مزیدخبریں