خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ آئے دن ہونے والے حا د ثا ت میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ انتظامیہ ڈمپروں کاکوئی بھی حل نکالنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔خانقاہ ڈوگراں مین لاہور سرگودھا روڈ پرسالار سیداں سٹاپ کے قریب نامعلوم ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
خانقاہ ڈوگراں:ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
Oct 14, 2024