ننکانہ صاحب:بابا گورو نانک کے جنم دن کے حوالے سے اجلاس

ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت ) بابا گورونانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات 14 نومبر سے شروع ہونگی اور 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ کی زیرصدارت بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی نے بابا گور و نا نک کے جنم دن کی تقریبات بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ننکانہ سٹی کے تمام تعلیمی ادارے 14، 15 اور 16 نومبر کو بند ر ہیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مزمل الیاس، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناء شرافت ، اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل ظہیر الدین بابر، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار، سول ڈیفنس محکمہ اوقاف، میونسپل کمیٹی، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، پولیس، ڈی ایس پی ٹریفک، ٹرانسپورٹ سمیت تمام ضلعی افسران اجلاس میں شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن