موڑ کھنڈا:گیس کی لوڈ شیڈنگ،خواتین خانہ کو مشکلات کا سامنا

موڑکھنڈا (نامہ نگار)موڑکھنڈا اور گردونواح کے علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی۔ عوام کو شدید مشکلات کا سا منا ہے، شہری مہنگے سلنڈر خریدنے پر مجبور،موڑکھنڈا اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، فراہمی گیس کے ا وقات میں بھی پریشر کی کمی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ شہر میں صارفین کی کثیر تعداد نے گھروں میں گیس پریشر بڑھانے کیلئے الیکٹرک ڈیوائسز لگا رکھی ہیں جو دیگر گھروں میں گیس پریشر کو کم کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے صبح ،دوپہر اور شام میں گیس فراہم کی جاتی ہے اور اس دوران بھی انہیں پریشر کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے کھانا بنانا مشکل ہوتا ہے ، متبادل ایندھن استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا رہی ہے بلکہ اخراجات میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔ شہریوں نے گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں یہ مسئلہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن