شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) وزیر اعلیٰ کے احکامات کے مطابق سموگ کی روک تھام کیلئے محکمہ ماحولیات کی طرف سے آلودگی پھیلانے والے بھٹہ خشت،نجی کارخانوں اور فیکٹریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ڈائریکٹر جنرل ماحولیات،ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ بلال علی ہنجرا، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عبد القیوم کی نگرانی میں انفورسمنٹ انسپکٹر وں میاں عبدالستار ، چودھری محمدطیب کے ہمراہ آلودگی پھیلانے والے متعددبھٹہ خشت،نجی کارخانوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں بھٹوں اور کارخانوں کو مسمار کردیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے،اسسٹنٹ کمشنربلاول علی ہنجرا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم نے کہا کے حکومتی احکامات کے بعد سموگ تدراک کیلئے محکمہ ماحولیات کی طرف سے ضلع بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کی جارہی ہیں،انہوں نے کہا کے متعدد بھٹوں اور کارخانوں کو سیل کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں انکے خلاف ایف آر بھی درج کروائی جا رہی ہیں۔
شیخوپورہ:آلودگی پھیلانے والے عوامل کیخلاف گرینڈ آپریشن
Oct 14, 2024