کامونکی(نمائندہ خصوصی)اغواء ہونے والے کمسن بچے کی نعش گاؤں کے جوہڑ سے مل گئی۔نواحی گاؤں قلعہ جھنڈا کے محنت کش محمد آصف کا 4 سالہ بیٹا عثمان ایک روز قبل اچانک لاپتہ ہوگیا جسے لواحقین تلاش کرتے رہے لیکن سراغ نہ مل سکا۔صدر پولیس نے اسکے دادا محمد الیاس کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔گذشتہ روز اسکی نعش جوہڑ سے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہے،پولیس کے مطابق بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ تو نہیں بنایا گیا یا وہ جوہڑ میں اکٹھے کئے گئے گوبر میں پاؤں پھسل کر ڈوب کر جانبحق ہواہے دونوں پہلوؤں پر تحقیقات کی جاری ہے۔تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہونگے۔