حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد،جنرل سیکرٹری ملک یاسر نور، حاجی رفیق مغل شیرازانجم خان سمیت معززین نے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین حافظ امانت علی انصاری کے گھر پر اندھادھند فائرنگ کرنے والے ملزمان کا سراغ نہ لگانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پانچ روز گزرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتارنہ کرنے سے تاجر برادری میں غم وغصہ کی لہر سرایت کرگئی ہے ۔