گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی موجودہ دور کے سب سے بڑے آمر ہیں ان میں پرویز مشرف کی روح سمائی ہوئی ہے 12اکتوبر 99کو منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے امر نے جس طرح ملک قوم کو بحرانوں سے دوچار کیا ۔ان کے چیلے عمران خان جو انکے ریفرنڈم میں چیف پولنگ ایجنٹ بنے تھے آج انہی کا کردار ادا کر رہے ہیں، شنگھائی کانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال دینا وہ احمقانہ قدم ہے جس سے نقصان صرف پی ٹی آئی کو ہوگا انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی باقیات ملکی ترقی وخوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور ملک کے مفاد کے خلاف برسرپیکار ہیں، بانی پی ٹی آئی اقتدار کی ہوس میں ہر حد پار کر چکے ان کا کہنا تھا کہ 15 اکتوبر کو کسی نے اسلام آباد آنے کی کوشش کی تو اسے سنگین ترین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ریاست پاکستان ملکی دفاع کے لیے ہر آپشن استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے۔