شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)(ن) لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں عبدالرؤف نے حلقہ پی پی 139میں 5دسمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے سابق ناظمین و کونسلرز اور اہل علاقہ کے ہمراہ اپنے ڈیرہ پر پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر کسی دیگر جماعت کا حصہ نہیں بن رہے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ حلقہ کی عوام کے پرزور مطالبہ پر کیا ہے۔