شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ(ن) کے رہنماوکنٹریکٹرایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدرچودھری ظفر اللہ واہلہ نے کہا ہے کہ ملک کودرپیش چیلنجز سے چھٹکارادلانے کیلئے سب جماعتوں کواپناموثرکرداراداکرناہوگااب ہمیں ذاتی اور گروہی مفادات کوپس پشت ڈال کراجتماعی مفادکومدنظر رکھتے ہوئے ملک اور قوم کی بہتری کیلئے متحد ہوکرکام کرناہوگاتاکہ درپیش مسائل کے بھنور میں پھنسی ہوئی ملک کی کشی کونکال کرکنارے لگایاجاسکے ایک سازش کے تحت مسلم لیگ(ن)کے سابق دور حکو مت کے اہم عوامی منصوبوں کونظراندازکیاگیا، ایسے کرداروں کاتعین کر کے ان کامحاسبہ کرنا بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا ا ظہا ر ا نہوں نے میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کے دوران کیا چودھری ظفراللہ واہلہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت نے صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔