شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)ضلع شیخوپورہ میں ٹریفک کے حادثات میں اضافہ ہو گیاہے جس کی بڑی وجہ پٹرولنگ پولیس ا و ر ٹر یفک پولیس کی مبینہ طورپرغفلت لاپرواہی اورکرپشن بتائی گئی ہے۔شیخوپورہ سے لاہورودیگر شہروں کیلئے آٹو رکشے حا د ثا ت کا سبب بن رہے ہیں جبکہ شہرمیں تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثرہوتی ہے اس کیساتھ ساتھ قو می شا ہر ا ہو ں پربھی حادثات سے بے گناہ شہری جاں بحق ہو رہے ہیں جبکہ کثیر تعداد میں لوگ ٹریفک حادثات میں زخمی ہو کر اپاہج ہوچکے ہیں جبکہ ان ٹریفک حادثات کے ذمہ دار ڈرائیوروں کیخلاف کوئی قانونی کاروائی نظر نہیں آرہی نہ ہی ان کے ڈرائیورنگ لا ئسنس کرکے بلیک لسٹ نہیں کیا جا رہا اور عدالتوں میں بھی حادثات کے ذمہ دار ڈرائیورز کو سزائیں نہیں مل رہی جس کی وجہ سے ڈرائیورز کے حوصلے بڑھ چکے ہیں اور وہ شاہراہوں پر تیز رفتاری ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ آٹو رکشہ ویگنوں بسوں منی ٹرکوں کے اکثر ڈرائیورز کے پاس لائسنس بھی نہیں ہیں ۔