فلسطین کے عوام مسلمان حکمرانوں کو پکار رہے ہیں:محمد عظیم سراء 

Oct 14, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ریگل سٹی و گریٹ سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد عظیم سراء نے کہا ہے  فلسطین کے عوام مسلمان حکمرانوں کو پکار رہے ہیں مگر مسلم حکمران مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کو تیارنہیں حالات کا تقاضا ہے کہ تمام علماء اور دینی تنظیمیں متحد ہو کر امریکا اور اسرائیل سمیت اس کی حمایت کرنے والوں کا مکمل بائیکاٹ کریں اسرائیل نے ایک سال میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا ہے اس زبردستی کی مسلط کردہ جنگ میں اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ پوری دنیا کے سامنے ہے لیکن نام نہاد مہذب یورپی ممالک کے حکمران اس کے خلاف آواز بلند کرنے کو تیار نہیں الٹا اسرائیل اور امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں جو یہود وہنود کے اسلام اور مسلمان مخالف ایجنڈے کا ثبوت ہے، پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستانی حکومت کو بھی اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں، فلسطین ہمیشہ سے مسلمانوں کا ملک تھا ا اور انہی کا رہے گا جب تک فلسطینیوں کے جسم میں جان ہے ۔

مزیدخبریں