کسی کو جمہوری حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے:میاں افضال حیدر

Oct 14, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے اندھی طاقت کے استعمال سے کسی کو جمہوری حق سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جسے دیوار سے لگانے کی کوششیں قابل مذمت اور جمہوریت کے منافی ہیں،بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی یقینی بنا کر ہی انصاف کا بول بالا اور جمہوری و سیاسی استحکام ممکن بنایا جاسکتا ہے، انتخابی دھانلی کا فوری اذالی نہ کیا گیا تو ملک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، ا د ا ر و ں کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں پاکستان 24کروڑ عوام کا ملک ہے جو جمہوریت پسند ہیں جنہوں نے الیکشن میں دھاندلی کو قبول نہیں کیا، اس وقت ملک میں تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنوں پر بدترین ظلم، جبر اور تشدد جاری ہے، سیاسی جماعت کو دیوار سے لگانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں