گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کردار مثالی ہے جناح سٹیڈیم میں پنجاب پریمیئرلیگ کے کامیاب انعقاد پر کمشنر اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل پاکستان سٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن رحمان الحق پھلروان نے کیاانہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے ایسی سرگرمیوں کے انعقاد کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے۔ کیونکہ ذہنی اور جسمانی نشو و نما کے لئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے دور حاضر میں جہاں نوجوان نسل بیراہ روی کا شکار ہورہی وہاں ان کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے کمشنر نے شہریوں کے دل جیت لئے ہیںانہوں نے مزید کہاکہ نوجوان نسل کو سپورٹس کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمارے نوجوان ہمارا آنے والا کل ہیں جسے روشن بنانے کے لئے انہیں دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے ۔اس مقصد کے لئے کمشنر اور انکی پوری ٹیم ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جس پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔