گوجرانوالہ:سٹیم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ورلڈ سپیس ویک تقریب 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹیم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ورلڈ اسپیس ویک تقریب کا انعقاد سٹیم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے تحت ورلڈ اسپیس ویک منایا گیا جس کا مقصد طلبہ وطالبات کو خلائی بالا فضائی تحقیقات سے روشناس کرانا اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر طلبہ وطالبات نے قرآت، مضمون نویسی ، کوئز مقابلہ ، تقاریر ، اسپیس ماڈلز اور دیگر مقابلوں میں بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔سٹیم ایجوکیشن کے چیئرمین ماہرِ تعلیم ڈاکٹر صہیب احمد نے شرکا کو خلائی تحقیق ، اس کے استعمال اور اطلاق پر پرمغز لیکچر دیا اور موجودہ سال کے ورلڈ اسپیس ویک تھیم خلا اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ یہ ملک کا واحد ادارہ ہے جو پرائمری لیول سے اسپیس ایجوکیشن بطور مضمون پڑھا رہا ہے تاکہ اسپیس ٹیکنالوجی میں گریجوایٹ افراد ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن