گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور شبان ختم نبوت لائیرز فورم کے باہمی تعاون سے سیشن کورٹ کے مرکزی دروازے کو باب ختم نبوت سے منسوب کردیاگیا اور ختم نبوت کے عنوان کی آیت مبارکہ کابورڈ آویزاں کرنیکی باوقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدربار عامر منیر باگڑی، سیکرٹری بار رانا علی آفتاب خاں ، شبان ختم نبوت کے امیرمرکزحضرت مولانا سیدانیس احمد شاہ،نائب صدر بار چوہدری جہانگیر سند ھو، وحید الحق ہاشمی،سابقہ سیکر ٹری بار حافظ وزیرعلی ملک، راجہ عبد المقیت خاں، عرفان یوسف رائے، رضوان گل ایڈووکیٹس اور شہر بھر کے جید علمائے کرام اور وکلا کی موجودگی میں اس عظیم باب کا افتتاح کیا گیا۔