گکھڑمنڈی(نامہ نگار)فلسطین میں اسرائیلی جارحیت امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے اسلامی ممالک موثر اقدامات سے کردار ادا کرتے ہوئے یہودی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کو پاؤں تلے روندتے اسرائیل نے انسانی حقوق کو پامال کر دیا ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اس گناہ میں برابر کے شریک ہیں ان حالات میں مسلم حکمرانوں کو غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے توانا موقف اپنانے کی ضرورت ہے غیر ملکی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کے لئے حکومت اقدامات اٹھائے اور ان مصنوعات کے متبادل معیاری اشیاء متعارف کروائے فلسطین کے لئے مالی معاونت کا مربوط نظام تشکیل دے کر حکومتی سطح پر اس کا اہتمام کرے کل جماعتی یکجہتی فلسطین کانفرنس گکھڑ میں تمام مذہبی سیاسی سماجی کاروباری وکلاء اور صحافی تنظیموں کے نمائندگان کا مشترکہ اعلامیہ تحریک اہل السنۃ والجماعۃ گکھڑ کے زیر اہتمام مشرقی قدیمی عیدگاہ مولانا محمد سرفراز روڈ گکھڑ صاحبزادہ قاری حماد الزہراوی کی سرپرستی قبلہ قاری محمود اختر عابد کی نگرانی میں منعقدہ کل جماعتی یکجہتی فلسطین کانفرنس میں عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامی اسکالر علامہ زاہد الراشدی سمیت درجنو ں مقررین شامل تھے ۔
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت امت مسلمہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے :علامہ زاہد الراشدی
Oct 14, 2024