مری(نمائندہ خصوصی) مال روڈ پر مری انتظامیہ کی جانب سے سیکشن فور لگا کر عرصہ دراز سے بنی دوکانیں اور ہوٹلز کو ختم کیا جا رہا ہے جس سے ہزاروں خاندان بے روز گاری کا شکار ہوں گے لوگوں کا کہنا تھا اس عمر میں اپنا چلتا ہوا کاروبار چھوڑ کر کہاں جائیں گے مری بہت بڑی ہے اس کو پھیلایا جائے نئے سے نیا شہر بسایا جا سکتا ہے نہ کہ ان قدیمی عمارتوں کو گرا کر کھنڈرات میں تبدیل کیا جائے گا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور نے تسلی دیتے ہوئے کہا میں اپ کی تمام باتیں اپنی بہن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف مریم اورنگزیب اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف تک پہنچاں گا اور امید کرتا ہوں کہ میاں محمد نواز شریف کسی بھی شخص کو بے روز گار نہیں ہونے دیں گے میں نے انتظامیہ کو بھی بتا دیا تھا کہ اپنے لوگوں سے بات چیت کر کے آپ کو بتاوں گابہر حال میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اس موقع پر راجہ دفتر عباسی،راجہ اکمل نواز،حاجی اسد خان،رمضان خان،واجد عباسی سمیت سینکڑوں متاثرین نے شرکت کی۔