پنڈ دادنخان(نامہ نگار)پنڈدادنخان کھوتھیاں میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات چھ مسلح ڈاکو رات ایک بجے اختر محمود کے گھر سے 7 لاکھ روپیہ نقدی اور چار تولے سونا لوٹ کرموٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے اختر محمود نے بتایا کہ میں میرے والد بھائی اور اہل خانہ گھر میں سو رہے تھے رات تقریبا ایک بجے چھ مسلح ڈاکو میرے گھر داخل ہوئے اور ہم سب اہل خانہ کو اکٹھا کر کے ایک کمرے میں لے گئے اور تین ڈاکوں نے ہمارے اوپر اسلحہ تان لیا اور ہمیں دھمکی دی کہ اگر کسی نے شور مچانے کی کوشش کی تو اسے جان سے مار دیا جائے گا باقی تینوں ڈاکوں نے ہمارے گھر کی تلاشی لینی شروع کر دی تقریبا ایک گھنٹہ کے بعد وہ ہمارے گھر سے چلے گئے ان کے جانے کے بعد ہم نے ون فائیو پر کال کی اور ہم نے گھر کی چیزوں کو دیکھا تو 7 لاکھ روپیہ نقدی اور چار تولے سونا نہیں تھا جووہ لوٹ کر فرار ہو گئے ڈکیتی کی یہ واردات پنڈ دادنخان کی یونین کونسل دھڑیالہ جالب کے گاں کھوتھیاں میں ہوئی ہے ڈکیتی کی واردات کے بعد علاقہ بھر میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔